ذوالنّورین حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی دس خصوصیات
ابن عساکر نے حضرت ابو ثور سے روایت کی ہے کہ انہوں نے فرمایا میں حضرت عثمان غنی (رضی اللہ تعالٰی عنہ) کے پاس آیا اُس وقت آپ محصور تھے، آپ نے فرمایا کی اللہ تعالیٰ کے یہاں میری دس خصلتیں محفوظ ہیں :
1) *میں اسلام لانے والا چوتھا شخص ہوں*
2) *حضور صاحب لولاک حضرت محمد صل اللہ علیہ والہ وسلم نے اپنی صاحبزادی کی شادی مجھ سے کی*
3) *حضرت رقیّہ رضی اللہ تعالٰی عنہما کی جب وفات ہو گئی تو حضور اکرم صلی الله علیه وسلم نے اپنی دوسری صاحبزادی حضرت امّ کلثوم رضی اللہ تعالٰی عنہما کو میرے نکاح میں دی*
4) *میں نے کبھی گانا بجانا نہیں کیا*
5) *میں نے کسی برائی کی تمنّا اور خواہش نہیں کی*
6) *جب سے میں نے حضور پاک صلیاللهعلیهوسلم سے بیعت کی ہے اپنا دایاں ہاتھ شرم گاہ کو نہیں لگایا*
7) *اسلام لانے کے بعد میں نے جمعے کو غلام آزاد کیا، اگر میرے پاس اُس دن کوئی چیز نہیں ہوتی تو اس کے بعد بھی آزاد کر دیتا*
8) *زمانہ جاہلیت اور ما بعد اسلام میں نے کبھی بد کاری نہیں کی*
9) *میں نے کبھی چوری نہیں کی، نہ زمانہ جاہلیت میں نہ اسلام لانے کے بعد*
10) *حضور اکرم صلیاللهعلیهوسلم کے زمانے کے مطابق میں نے قرآن مجید جمع کیا*
📚 *حوالاجات (Refrences) :-* 📚
1) *تاریخ الخلفا: جلال الدین سیوطی، صفحہ نمبر 114،مطبع قیومی کانپور، 1925ء*
2) *افہام و تفہیم : اسید الحق محمد عاصم القادری بدایونی، صفحہ نمبر 219*
*ہیں ابو بکر و عمر عثمان و حیدر بالیقیں*
*چار یار خاص و مخصوص امام المرسلیں*
*لفظ احمد اور محمّد (صلیاللهعلیهوسلم) میں جو ہیں وہ چار حرف*
*ہے ظہور ان چار میں ان چار اے مسلمیں*
*اہل دیں سب متّبع اور دوست ان چاروں کے ہیں*
*جو پھرا ان سے ہوا مردود و شیطان و لعیں*
📚 *(دیوان تاج الفحول:- اعلیٰ حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر صاحب قادری بدایونی قدس سرّہُ صفحہ نمبر 50)* 📚
🌷 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ خلفائے راشدین (رضی اللہ تعالٰی عنہ) کے صدقے سے ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے 🌷
❤️🤲 *آمین ثم آمین یا رب العالمین*🤲❤️
🌹🤲 *طالب دعا نفیس حنفیُ القادری* 🤲🌹
Comments
Post a Comment